ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

افغانستان: نیٹوکی فوجیں سڑک کے کنارے دھماکوں کا ہدف

شیئر کیجیئے

افغانستان میں نیٹو کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ شمالی شہر کندوز کے باہر سڑک کے کنارے بم کے ایک دھماکے میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں نے ہلاک شدگان کے نام یا قومیت ظاہر نہیں کی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ چاروں امریکی تھے۔

 جنوبی افغانستان میں مقامی عہدے داروں نے کہا ہے کہ خود کُش حملہ آور نے نیٹو کے علاقائى فوجی اڈے کے صدر دروازے کے قریب ایک کار بم کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ حملے میں کم سے کم دو عام شہری ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔
فوج اور پولیس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ حملہ آور نے پیر کی صبح قندھار ایر فیلڈ کےدروازے کے قریب اپنی بارود سے لدی کار کا دھماکے سے اُڑا دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں میں کم سے 12عام شہری اور دو افغان فوجی شامل ہیں۔

یہ ایر فیلڈ افغانستان میں بین الاقوامی فوجوں کے سب سے بڑے اڈوں میں سے ایک ہے۔

 پیر کے روز ان حملوں سے پہلے امریکہ کے ہزاروں میرین فوجیوں نے برار کے صوبے ہلمند میں ایک بڑے حملے کا آغاز کیا تھا۔