سری لنکا: تامل باغی نے فوجی کو ہلاک کردیا
5.07.09
سری لنکا کی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی ضلعے بتّی کالوا میں فوج کی جانب سے ایک مشکوک کشتی کی تلاشی کے دوران ، ایک تامل باغی نے ایک فوجی کو ہلاک کردیا۔
Sri Lanka فوج کا کہنا ہے کہ باغی نے ایک فوجی سے بندوق چھین کر اُن فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی ، جو کشتی کی تلاشی لینے کی کوشش کررہے تھے۔
فوج نے کہا ہے کہ باغی ، فوجیوں کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوگیا اور اُسے ہسپتال بھیج دیا گیا۔
فوجی کی ہلاکت، حکومت کی جانب سے مئى میں تامل باغیوں کے خلاف عشروں سے جاری لڑائى میں فتح کے اعلان کے بعد سے فوج کا پہلا جانی نقصان ہے۔