ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

موجودہ اقتصادی بحران کے ذمے دار ترقی یافتہ ممالک ہیں: من موہن سنگھ

شیئر کیجیئے

بھارتی وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نےمنگل کے روز گروپ آٹھ کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اٹلی روانہ ہونے سے قبل موجودہ عالمی مالیاتی بحران اور اقتصادی مندی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کو ذمے دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہےکہ بھارت چاہتا ہے کہ حقیقی معیشت کو تیز کرنے کے لیے عالمی سطح پر ہم آہنگ اور مربوط کوششیں کی جائیں۔

اُنھوں نے دنیا کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے برعکس نتائج کے لیے بھی اِنہی ممالک کو قصور وار ٹھہرایا۔

وزیر ِ اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ عالمی مالیاتی بحران اوراقتصادی مندی جس کا ہمیں سامنا ہے بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک کی ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ یہ بحران ہمارا پیدہ کردہ نہیں ہے، لیکن اِس کے اثرات ہمیں جھیلنے پڑ رہے ہیں کیونکہ ترقی یافتہ معیشتوں میں اقتصادی مندی نے ہماری برآمدات اور سرمایے کے بہاؤ کو متاثر کیا ہے۔

من موہن سنگھ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی بھی ایک اہم موضوع ہوگا۔

بھارتی وزیرِ اعظم اٹلی کے شہر لاکیلا میں ہونے والی گروپ آٹھ کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیےدہلی سے روانہ ہو چکے ہیں۔ وہ گروپ پانچ کے اجلاس میں بھی حصہ لیں گے جو چین، بھارت، میکسیکو، برازیل اور جنوبی افریقہ جیسی اُبھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ من ہون سنگھ امریکی صدر براک اوباما کے علاوہ برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے قائدین کے ساتھ بھی دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔واضح رہے کہ گروپ آٹھ کی کانفرنس آٹھ سے دس جولائی تک جاری رہے گی۔

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس