ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

سری لنکا: ریڈ کراس سے کارروائیاں سمیٹنے کی درخواست

شیئر کیجیئے

اسی بارے میں

سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ اُس نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور دوسرے غیر ملکی امدادی اداروں سے کہا ہے کہ اب جبکہ ملک میں خانہ جنگی ختم ہوگئى ہے، وہ اپنی کارروائیوں کے پیمانے کو مختصر کردیں۔

حکومت نے جمعرات کے روز کہا ہے  کہ لڑائى ختم ہوجانے کے بعد سری لنکا کو اتنی زیادہ امدادی سروسوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ریڈ کراس نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی درخواست کے مطابق ملک کے مشرق  میں، جو کبھی شورش زدہ علاقہ ہوا کرتا تھا، اپنی سروسوں میں کمی کرنے اور دفاتر کو بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خانہ جنگی کے آخری خوں ریز مہینوں میں ریڈ کراس وہ واحد تنظیم تھی جسے جنگ کے علاقے میں کام کرنے کی اجازت تھی۔اور شمالی سری لنکا کی صورتِ حال کے باے میں اُس کی جاری کردہ اطلاعات کبھی کبھا ر حکومت کے فراہم کردہ اندازوں کے بر عکس ہوتی تھیں۔

اقوامِ متحدہ کا اندازہ ہے کہ اُن لڑائیوں میں ایک لاکھ تک لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ لگ بھگ تین لاکھ لوگ اپنے گھروں سے اُجڑ گئے اور اب کیمپوں میں مقیم ہیں۔

سری لنکا نے مئى میں وہ آخری بڑا حملہ شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں تامل ٹائىگر باغیوں کے ساتھ 25 سال پُرانی خانہ جنگی ختم ہوئى تھی۔ یہ باغی تنظیم ملک کی تامل اقلیت کے لیے علیٰحدہ وطن کے قیام کے لیے لڑ رہی تھی۔