ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

سری لنکا: جنگی جرائم کے مسئلے پر امریکی سفیر کی طلبی

شیئر کیجیئے


سری لنکا نے امریکی سفیر کو سری لنکاکے فوجی کمانڈر پر ملک کی خانہ جنگی کے دوران مبینہ طورپر جنگی جرائم کے ارتکاب پر سوال اٹھانے سے متعلق منصوبوں پر احتجاج کے لیے طلب کیا۔

وزیر خارجہ روہیتا بوگولاگاما نے پیر کے روز کہا کہ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے نے جنرل سارات فونسیکا سے اس بارے میں پوچھنے  لیے کہا ہے جو امریکہ میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے ہیں۔

مسٹر بولاگاما نے کہاہے کہ امریکی عہدے دار،  جنرل فونسیکا سے وزیر دفاع گوتا بایا راجہ پاکسے کے بارے میں معلومات کے لیے زور دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

سری لنکا کے وزیر خارجہ کا کہناہےکہ جنرل فونسیکا سری لنکا کی حکومت کے ساتھ اپنے کام کے حوالے سے کسی تیسرے فریق کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ نہیں کرسکتے۔

جنرل فونسیکا نے ایک آزاد مملکت کے لیے تامل باغیوں کی  25 سالہ جنگ میں شکست کے  قیادت کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال ختم ہونے والی جنگ کے آخری مہینوں میں سرکاری فوجوں اور تامل باغیوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔