ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

کشمیری دوشیزہ کے قتل کے الزام میں بھارتی فوجی گرفتار

شیئر کیجیئے

بھارتی کشمیر کے ایک دور دراز گاؤں، ڈولی پورہ میں ایک کشمیری دوشیزہ پر کیے گئے مجرمانہ حملے کے الزام میں پولیس نے بھارتی فوج کے ایک سپاہی عاشق حسین کو پیر کے روز گرفتار کر لیا ۔

ایک مقامی ڈاکٹر کے مطابق حملے کے دوران 20سالہ آمنہ مسعودی حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث فوت ہوگئی۔ تاہم حکام نے سری نگر سے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم کو تِری گام بھیج کر لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا ہے جس  کی رپورٹ تاحال منظرِ عام پر نہیں لائی گئی ہے۔

آمنہ کے بھائی محمد اشرف مسعودی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو اُس کی بہن  بھتیجی کے ساتھ مکان کی پہلی منزل پر اپنی خواب گاہ میں سو رہی تھی کہ اچانک دونوں کی چیخیں سنائی دیں۔ جب وہ کمرے کی طرف دوڑا  تو اُس نے دروازہ اندر سے بند پایا۔

دروازے کو توڑا گیا تو آمنہ بستر میں بے ہوش پڑی تھی اور اُس کے کپڑے پھٹے ہوئے  تھے۔ ایک شخص جو کمرے کی کھڑکی کے راستے اندر داخل ہوا تھا،نے  خود کو وارڈروب میں چھپا لیا تھا۔ اُسے پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

ہاتھا پائی کے دوران اُس کا شناختی کارڈ کمرے میں گِر گیا جس کی بنیاد پر اُس کی نشان دہی کی گئی اور بعد میں پولیس نے اُسے گرفتار کر لیا۔اِس دوران ایک ڈاکٹر نے آمنہ کا معائنہ کرکے اُسے مردہ قرار دے دیا۔

واقعے کے خلاف ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے جس کے دوران فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔

اُدھر سری نگر کے کئی علاقوں میں جمعرات کو دوسرے دِن بھی ایک طالبِ علم کی پُر اسرار گم شدگی اور بعد میں اُسے بے دردی کے ساتھ قتل کیے جانے کے واقعے کے خلاف پُر تشدد مظاہروں اور ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔

مقتول اسرار احمد ڈار کے والدین نے ایک اخباری کانفرنس کے دوران پولیس پر غفلت برتنے کا الزام لگایا اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔