ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

’پاکستان نہ جائیں‘: بھارتی حکومت کا سکھ زائرین کو مشورہ

شیئر کیجیئے


بھارت نے پاکستان میں فوج، پولیس اور سویلین ٹھکانوں پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی کی مبینہ ابتر صورتِ حال کے پیشِ نظر اپنے ملک کے زائرین کو پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے صوبہٴ پنجاب میں جہاں تمام گردوارے واقع ہیں، متواتر ہونے والے دہشت گرد حملوں سے پیدا شدہ صورتِ حال میں یہاں کے زائرین کو پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ نہیں دے گی۔

بیان کے مطابق  جب تک سیکیورٹی کی صورتِ حال بہتر نہ ہو وہ پاکستان جانے سے گریز کریں۔

دریں اثنا وزیرِ دفاع اے کے اینٹونی نے پاکستانی وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کے اِس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ بھارت طالبان کی مدد کر رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ الزام یکسر بے بنیاد ہے۔اُنھوں نے کہا کہ بھارت طالبان کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کرتا ہے۔ وزیرِ دفاع دہلی میں ایک پروگرام کے موقع پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ رحمٰن ملک نے الزام لگایا تھا کہ بھارت پاکستان میں عدمِ استحکام پیدا کرنے کے لیے طالبان کی مالی امداد کر رہا ہے۔