ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اتر پردیش میں ٹرین اور ٹرک کا حادثہ، گیارہ ہلاک، 24 زخمی

ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ٹرک کے پرخچے اڑ گئے

شیئر کیجیئے


اترپردیش کے گونڈہ ضلع میں منکا پور اور نواب گنج کے درمیان ایک پسنجر ٹرین اور ٹرک میں زوردارٹکر ہو جانے کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور 24زخمی ہو گئے ہیں۔ 

یہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب گورکھ پور سے اجودھیا جانے والی پسنجر
ٹرین چک رسول پور گاؤں کے نزدیک بغیر چوکیدار والے ایک ریلوے کراسنگ سے گزر رہی تھی۔  اسی وقت ریت سے لدا ہوا ایک ٹرک جوتیزرفتار سے آرہا تھا ٹرین سے ٹکرا گیا۔ یہ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ٹرک کے پرخچے اڑ گئے۔ شمال مشرقی ریلوے کے سی۔ پی۔ آر۔ او۔ امت سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹرین کا انجن کراسنگ سے گزر گیا تھا کہ اسی اثنا میں ٹرک نے آکر ٹکر مار دی۔انھوں نے مزید بتایا کہ اعلا حکام جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو قرب کے اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ٹرین میں بہت زیادہ بھیڑ تھی یہاں تک کہ بہت سے لوگ ٹرین اور انجن کی چھت پر بھی بیٹھے ہوئے تھے۔  یہ لوگ اجودھیا میں ایک تہوار کے موقع پرمذہبی اشنان کرنے جا رہے تھے۔

ریلوے وزیر نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور زخمیوں کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔