ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

برما: امریکی معاون وزیر خارجہ کی آنگ سان سوچی سے ملاقات

شیئر کیجیئے


ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے برما کے سب سے بڑے شہر رنگون  میں  حزب اختلاف کی اسیر راہنما آنگ ساں سوچی سے ملاقات کی ہے۔

نوبیل انعام یافتہ راہنما سوچی نے بدھ کے روز ایک ہوٹل میں امریکی معاون وزیر خارجہ کرٹ کیمپبل کے ساتھ دوگھنٹے تک نجی سطح کی بات چیت  کی۔ جن کی تفصیلات فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکیں۔  مسٹر کیمپبل نے آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے سینیئر ارکان سے بھی پارٹی کےہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

آنگ سان سوچی کے ساتھ مسٹر کیمپبل کی  یہ ملاقات ، مشرقی ایشیا کے لیے اعلیٰ ترین سفارت کار اور ان کے نائب سکاٹ مرسیل نے برما کے انتظامی دارالحکومت نایپیدا میں  وزیراعظم تھین سین کے ساتھ ملاقات کے چند گھنٹوں کے بعد ہوئی۔
 
مسٹر کیمپبل ستمبر 1995 میں اقوام متحدہ میں اس وقت کی امریکی سفیر میڈلین آلبرائیٹ کے برما کے دورے کے بعد سے اس ملک کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین امریکی عہدے دار ہیں۔