ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

پاکستان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ممبئی حملوں میں پانچ افراد کے خلاف تفتیش مکمل

شیئر کیجیئے

’پاکستان نے جس طر ح ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف تفتیش مکمل کی ہے یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان ان افراد کے خلاف تحقیقات میں کتنا سنجیدہ ہے‘

وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 26 نومبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والے دہشت گرانہ حملوں میں ملوث پانچ افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ آئندہ ہفتے شروع کر دیا جائے گا۔

اُنھوں نے بتایا کہ پاکستان میں زیرحراست ان افراد کے خلاف بھارت کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات پر پاکستانی تفتیش کاروں نے بنیادی تفتیشی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔

ہفتے کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اب بھی پاکستان کے تحقیقاتی اداروں ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے بارے میں مزید معلومات درکار ہیں جس سے بھارت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر نو افراد کے خلاف تحقیقات کا آغازکیا گیا تھا جن میں سے پانچ کو حراست میں لے لیا گیا ہے کہ اور ان میں ممبئی حملوں کے دہشت گردانہ حملوں میں کے سرغنہ ذکی الرحمٰن لکھوی بھی شامل ہیں۔

رحمٰن ملک نے کہا کہ پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے جس طر ح ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف تفتیش مکمل کی ہے یہ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان ان افراد کے خلاف تحقیقات میں کتنا سنجیدہ ہے۔

پاکستان میں زیر حراست ان پانچ ملزمان کی تفتیشی رپورٹ ہفتے کو اسلام آباد میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ افراد کے خلاف ملک کے اندر ہی مقدمات چلائے جائیں گے۔