ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

پاکستان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

آٹھ”دہشت گرد “اور چار فوجی ہلاک

بنگال خیل، ٹوٹائی لنگر خیل اور کنی گرام میں تلاشی کے دوران” دہشت گردوں“ کے ایک کمانڈر ممتاز برکی کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا ہے۔

شیئر کیجیئے

فوج نے اب تک 486”دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ان کارروائیوں میں اس کے 48اہلکارہلاک اور بیسیوں زخمی بھی ہوئے۔

جنوبی وزیرستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں پاکستانی فوج نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران آٹھ ”دہشت گردوں“ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اس کے چار فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

 فوج کی طرف سے تازہ کارروائی کی تفصیلات کے بارے میں پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”دہشت گردوں کی طرف سے مکین میں ایک چیک پوسٹ پر داغے جانے والے راکٹوں سے چار فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے رزمک اور مکین کے علاقے ٹوڈا چینہ خولا کو ”دہشت گردوں“ سے پاک کرنے کے بعد مکین کے قریب ایک چوکی قائم کرلی ہے۔

مزید برآں سکیورٹی فورسز نے جنڈولہ اور سراروغہ میں اپنی پوزیشنیں مستحکم کر لی ہیں۔ بنگال خیل، ٹوٹائی لنگر خیل اور کنی گرام میں تلاشی کے دوران” دہشت گردوں“ کے ایک کمانڈر ممتاز برکی کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے 17اکتوبر سے جنوبی وزیرستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کررکھی ہے جس میں اب تک اس نے 486”دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ان کارروائیوں میں اس کے 48اہلکارہلاک اور بیسیوں زخمی بھی ہوئے۔ لڑائی والے ان علاقو ں میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے اس جانی نقصان کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔