پاکستانی فوجی حکام نے کہا ہے کہ ایک ٹرانسپورٹ فوجی ہیلی کاپٹر خیبر اور اورک زئی ایجنسی کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس سے کم از کم 26 فوجی اہل کار ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔
اس بات کی اطلاعات ملی ہیں کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس پرجنگ جوؤں نے فائرنگ کی تھی۔
اس سے قبل جمعے کی صبح پاکستانی انٹیلی جنس حکام کی اطلاع کے مطابق ایک مشتبہ امریکی ڈرون نے جنوبی وزیرستان میں جنگ جوؤں کے ایک تربیتی مرکز پر حملہ کیا۔ اس واقعے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ علاقہ عسکریت پسند کمانڈر بیت اللہ محسود کا گڑھ ہے۔ پاکستانی اور امریکی فوجیں ایک عرصے سے بیت اللہ محسود کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔