ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

پاکستان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

سرحد اور فاٹا میں سٹاف کی سکیورٹی میں اضافہ

شیئر کیجیئے

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ سرحداور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میںسلامتی کے خدشات کے باعث اقوام متحدہ نےان علاقوں میں جاری اپنی کارروائیوں کو’’ہنگامی آپریشن‘‘ کا درجہ دیتے ہوئے اپنی سرگرمیاں محدود کرنے اور یہاں سےاپنے غیر ملکی عملے کودوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 پیر کے روزعالمی ادارے کی طرف سے جاری ہونے والےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس غیر ملکی سٹاف کوان علاقوں سے واپس بلایا گیا ہےوہ مجموعی طور پر ترقیاتی پروگراموں کی ترتیب کا کام کر رہا  تھا اور روز مرہ کی ہنگامی امداد میں مصروف عمل نہیں تھا۔
 
بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ اقدام سیکریٹری جنرل بان کی مون کے مشورے پر اور اپنے ملازمین کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر اٹھایا گیا ہے ۔
 
 اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے مقامی اہلکار اوروہ عہدے دار جو ہنگامی امداد،سکیورٹی کے آپریشن یا ایسی دوسری ضروری سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں وہ معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔  بیان کے مطابق ان کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
 
 
 
وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں ادارے کی انفارمیشن آفیسر عشرت رضوی نے کہا کہ درجہ  چارکی ایمرجنسی جاری رکھنے کے حوالے سے فی لحال مدت  کا  تعین نہیں کیا گیا ہے اور سکیورٹی  کی صورت حال کی بہتری کے ساتھ ہی علاقے میں مجموعی ترقیاتی سرگرمیاں دوبارہ شروع  کر دی جائیں گی۔
 
انھوں نےاعتراف کیا کہ فاٹا اور صوبہ سرحد سے غیر ملکی عہدیداروں اور اہل کاروں کی منتقلی سے یقیناً  مجموعی ترقیاتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی لیکن ان کے مطابق پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر نقل مکانی کرنے والے افراد کی ہنگامی امداد بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے گی ۔
 
خیال رہے کے اقوام  متحدہ کی طرف سے درجہ چارایمرجنسی کا اعلان  ایک ایسے وقت پرکیا گیا ہے جب وہ پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر مالاکنڈ سے نقل مکانی  کرنے والے 20 لاکھ افراد کی آباد کاری اور جنگ سے متاثرہ علاقےکی تعمیر نو کےمنصوبوں پر مقامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔  اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن  کے باعث بڑی تعداد میں نقل مکانی کرنے والوں کی امداد میں بھی اقوام متحدہ کا کردار نہایت اہم ہے۔