ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • اتوار, 29 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

پاکستان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

مہمند ایجنسی میں دس جنگجو ہلاک

شیئر کیجیئے

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ مہمند ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری کر کے کم از کم دس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

یہ کارروائی منگل کی شب علاقے میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کی گئی جس میں دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔  مزید برآں حکام نے بتایا ہے کہ بائی زئی کے علاقے میں اس چیک پوسٹ پر تعینات 44 دوسرے اہلکار جو جھڑپ کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے اب باحفاظت واپس آگئے ہیں ۔

اُدھر پشاور پولیس نے کارروائی کر کے ڈبگری اور شوبہ چوک سے چھ مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

دریں اثنا چارسدہ کے مصروف ترین فاروق اعظم چوک میں ہونے والے خودکش کاربم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے جب کہ 40 زخمیوں میں سے 10 کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔  صوبہ سرحد میں برسراقتدار جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کے آبائی علاقے میں ہونے والے اس بم دھماکے کے بعد شہر میں تین روزہ ہڑتال جاری ہے اور ماحول سوگوار ہے۔