ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

پاکستان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

مولانا فضل اللہ فضائی حملے میں زخمی: فوجی ترجمان

شیئر کیجیئے

وادیٴ سوات میں طالبان جنگ جوؤں کے کمانڈر مولانا فضل اللہ پاکستانی طیاروں کے حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بات پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اخباری کانفرنس میں بتائی۔

اُنھوں نے بتایا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں جاری آپریشن راہِ راست آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب تک اس میں 1600سے زائد طالبان جنگ جوؤں کو ہلاک اور 700کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔

میجر جنرل اطہر عباس نے دعویٰ کیا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے شورش زدہ علاقوں میں صورت ِ حال معمول پر آ رہی ہے اور یہاں سے نقل مکانی کرکے چلے جانے والے افراد واپس اپنے گھروں کو آ سکتے ہیں۔

اُن کے الفاظ میں: ‘دہشت گردوں اور شرپسندوں کی سرکوبی کے لیے آٹھ مئی کو شروع کیا گیا آپریشن راہِ راست سخت جدوجہد اور قربانیوں کے بعد کامیابی کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب ایسے حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ مالاکنڈ اور سوات کے بے گھر ہونے والے افراد اپنے گھروں کو لوٹ سکتے ہیں۔’

ترجمان نے بتایا کہ لڑائی میں 158فوجی بھی مارے گئے۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس