ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

پاکستان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

باجوڑ میں فائرنگ سے دوخواتین اساتذہ ہلاک

شیئر کیجیئے

قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کے مرکزی علاقے خار میں عسکریت پسندوں نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو خواتین اساتذہ کو ہلاک اور دو دیگر افراد کو زخمی کر دیا۔  مقامی حکام نے بتایا ہے کہ سٹرک کے دونوں اطراف پہلے سے گھات لگائے شدت پسند خودکا ر ہتھیاروں سے گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر وہاں سے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے۔

فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔  واضح رہے کہ طالبان جنگجو خواتین کی تعلیم کے حصول کے خلاف ہیں اور وہ اس سے قبل سکولوں کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔