ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

پاکستان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

جنوبی وزیرستان: نقل مکانی کرنے والوں کو اقوامِ متحدہ کے پناہ گزیں ادارے کی مزید امداد

شیئر کیجیئے


اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں  کے ادارے نے جمعے کے روز کہا کہ وہ جنوبی وزیرستان میں طالبان کے خلاف فوجی کاررائیوں سے بے گھر ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں کے لیے امداد میں اضافہ کر رہا ہے۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارہ اُن بے گھر خاندانوں میں تقریباً  35000خیمے تقسیم کرے گا جو اِس وقت شمال مغربی سرحدی صوبے میں رہ رہے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ 175000افراد جِن کی ادارے نے مدد کی ہے  اپنے خاندان والوں اور دوستوں کے ساتھ رہ رہے ہیں،  لیکن اُن میں سے کچھ کیمپوں  میں رہائش پذیر ہیں۔