ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

پاکستان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

سلامتی کے خدشات کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

شیئر کیجیئے

بدھ کو اسلام آباد میں ایک بین الصوبائی اجلاس کی صدارت کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب میں کہا کہ ملک میں امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابا ت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور موجودہ منتخب ناظمین کی آئندہ ماہ اگست میں مدت ختم ہونے کے بعد چاروں صوبوں کے اضلاع میں انتظامی افسران تعینات کردیے جائیں گے جن کی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی نہیں ہو گی۔

 وزیراعظم گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں اس تاثر کو رد کیا کہ بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا مقصد اس نظام کو ختم کرنا ہے لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدام ضلعی نظام حکومت کو تبدیل کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔

خیال رہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے بلدیاتی نظام رائج کیا #تھا لیکن ملک کی تقریباً تما م بڑی سیاسی جماعتوں نے اس نظام کی مخالفت کی تھی۔ اس کی ایک بڑی وجہ ملک بھر کے اضلاع میں زیادہ تر منتخب ہونے والے ناظمین کی وفاداریاں اُس وقت کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ق )کے ساتھ تھیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی سلامتی کی خراب صورت حال کے باعث لاہور اور راولپنڈی کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔