ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 21 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

نیٹ پارے

ناراض وقت کو منانے کے لیے، بور لمحے خوش گوار بنانے کے لیے ادھر ادھر سے، انٹرنیٹ بھر سے رنگارنگ،چٹخارےدار اور کارآمد ویب سائٹس

اگر آپ بھی کوئی دلچسپ ویب سائٹ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں urdu@voanews.com پراس کا لنک بھیجیئے


 

khanacademy

خان اکیڈمی 

گھر بیٹھے مختلف موضوعات کے بارے میں سیکھنے کے لئے بہترین ویب سائٹ۔

قطرہ بہ قطرہ 

اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح پانی کا بوند ایک دوسرے سے مل کر ندی یا سمندر بنتا ہے۔

  

 

cell size and scale

کاربن کے ایٹم اور چاول کے دانے میں فرق

اس ویب سائٹ سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کے ایک چاول کے دانے میں اور دیگر چھوٹی چھوٹی چیزوں میں کتنا فرق ہے

clouds

اے ابر کرم

بادل ہر قسم کی صورت اور شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ ان تصاویر میں صبح اور شام کے وقت بادلوں کے انوکھے روپ کو دکھایا گیا ہے ۔

pakistan conflict girl

پاکستان کے موجودہ حالات کےتصاویر 

پشاور میں ہونے والے کی دھماکے  کے کچھ تصاویراور اس کے ساتھ پاکستان میں سہمے ہوئے ماحول پر ایک نظر 

 

carved watermelon

تربوز میں دل کش کاری گری

 دنیا بھر میں لوگ تربوز بڑے مزے سے کھاتے ہیں۔  کچھ کاری گر اسی تربوز کو تراش کر خوب صورت شکل دے رہے ہیں

Stunning Typographic Portraits

الفاظ کی مدد سے بنائی گئی تصاویر

برش اور قلم سے بنائی گئی تصاویر تو عام ہیں۔ آج ہم آپ کو دکھا رہے ہیں حروف اور الفاظ سے بنی ہوئی بے حد دل کش تصاویر

 

Ballots, bullets and bombs in Afghanistan

افغان انتخابات کی تصویری جھلکیاں

افغان انتخابات کی خبریں تو آپ نے پڑھی ہوں گی، یہاں بلٹ اور بیلٹ دونوں کا شانہ بہ شانہ رہتے ہیں

ہندوستان میں مستعمل رنگا رنگ پگڑیاں

ہندوستان میں انواع و اقسام کی تہذیبیں آباد ہیں، جن کے اپنے مخصوص رسوم و رواج ہیں، جس کا اندازہ ان پگڑیوں سے ہو سکتا ہے

پاکستانی بچے

مالاکنڈ سے نقلِ مکانی کرنے والے کنبوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ ذرا دیکھئے کہ یہ بچے کس حال میں ہیں

رات کو خلا سے زمین کیسی نظر آتی ہے؟

رات کو خلا سے دیکھا جائے تو زمین پر چمکنے والی روشنیاں کیسی لگیں گی؟ تو ملاحظہ کیجئے ایسی ہی چند تصاویر۔  دیکھئے کہ جہاں آبادی اور ترقی زیادہ ہے، وہاں روشنی بھی زیادہ ہے

دنیا کی اہم دوربینوں کی کہانی

آپ نے خبروں میں پڑھا ہو گا کہ آج کل ہبل خلائی دوربین کی مرمت کی جا رہی ہے۔ تو اسی سلسلے میں ملاحظہ کیجئے تاریخ کی چند اہم ترین دوربینوں کی تصویری کہانی

دل کش وال اور دیدہ زیب وال پیپر

اگر آپ میری طرح ہیں تو اپنے ڈیسک ٹاپ کے وال پیپر سے بہت جلد بور ہو جاتے ہوں گے۔ تو آپ کی خدمت میں چند دل کش وال پیپر حاضر ہیں

جسم کے اندر کے مناظر کی تصاویر

ہم آپ کو قدرتی اور خارجی مناظر کی تصاویر تو دکھاتے ہی ہیں، لیکن انسانی جسم کے اندر بھی ایک جہان آباد ہے، یہاں بھی طوفان آتے ہیں، دریا بہتے ہیں، مشینیں کام کرتی ہیں ۔۔۔۔ تو پیشِ خدمت ہے انسانی جسم کے اندر کے مناظر کی چند تصاویر

دوسری جنگِ عظیم کی تصاوی

دوسری جنگِ عظیم سے تعلق رکھنے والی چند بے حد عمدہ اور نایاب تصاویر

مستقبل کے شہر کیسے ہوں گے؟

مستقبل کے شہر کیسے ہوں گے؟ ممکنہ طور پر موجود شہروں سے بہت مختلف۔ ملاحظہ فرمائیے چینی ماہرینِ تعمیرات کا پیش کردہ مستقبل کے شہر کا نقشہ

خطرناک ترین رولر کوسٹر

دنیا کے مشہور ترین، تیز ترین، بلند ترین اور خطرناک ترین رولر کوسٹر

یومِ ارض 200

28 مارچ کو دنیا بھر میں ’زمین کا گھنٹا‘ منایا گیا، جس کے تحت دنیا کے 80 ممالک میں مشہور عمارتوں کی روشنیاں دھیمی کر دی گئیں تاکہ توانائی کی بچت کی طرف توجہ مرکوز کرائی جا سکے۔ ملاحظہ کیجئے اس موقعے پر لی گئی تصاویر

30 کلومیٹر کی بلندی سے زمین کی تصاویر

سپین میں سکول کے لڑکوں نے ایک غبارے کے ساتھ ایک سستا سا کیمرا باندھا اور اسے فضا کے سفر پر بھیج دیا۔ غبارے نے 30 کلومیٹر کی بلندی سے جو تصاویر بھیجیں، وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

افغانستان کی سیر

کیا آپ افغانستان میں سیاحت کے لیے جانا پسند کریں گے؟ یہ بدنصیب ملک گذشتہ تین عشروں سے بربادی کی لپیٹ میں ہے، اور اس کا شمار دنیا کے غریب ترین ملکوں میں ہوتا ہے، لیکن ثقافتی اور تاریخی طور پر یہ ملک اتنا امیر ہے جس کا عام لوگوں کو اندازہ نہیں ہے۔

رگوش نے سانپ کو بھگا دیا

اگرچہ خرگوش بظاہر بہت معصوم اور شریف جانور دکھائی دیتا ہے، لیکن ہر نسل میں کچھ نہ کچھ شرپسند ضرور پائے جاتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے ایک شریر خرگوش جس نے سانپ کو درخت پر چڑھا دیا

حیرت انگیز تصاویر

کمپیوٹر نے فوٹوگرافی کی دنیا میں ایک انوکھا انقلاب بپا کر دیا ہے۔ کسی بھی قسم کی تخلیق کے لیے صرف آپ کا تخیل ہی آخری حد ہے!

سال کی بہترین تصویریں

نیشنل جیوگرافک میگزین کی طرف سے قدرتی مناظر اور جانوروں کی چند انتہائی شان دار تصاویر

دھوکا دیتے ہیں یہ بازی گر ۔۔۔

ہم نے کچھ عرصہ قبل ’ہیں کواکب کچھ‘ کے سلسلے میں آپ کی خدمت میں چند تصاویر پیش کی تھیں۔ اب دیکھئے، بلکہ بہت غور سے دیکھئے، چند بے حد عمدہ لیکن ’دھوکے باز‘ تصاویر

موبائل فونوں کی کہانی

موبائل فونوں نے ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ اسی سفر کی 12 سیڑھیوں پر مشتمل باتصویر روداد پیشِ خدمت ہے

ناممکن اشکال

آپ نے ایسی تصاویر ضرور دیکھی ہوں جو بضاہر ناممکن نظر آتی ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں نے ناممکن کو بھی ممکن بنا دیا ہے

دورافتادہ خانقاہیں

راہب ہمیشہ ہی سے عبادت کے لیے دنیا کے شور و غل سے دور پرسکون جگہوں کے متلاشی رہے ہیں۔ ایسی ہی چند خانقاہیں دیکھیے جو انتہائی دور افتادہ اور دشوار گزار مقامات پر بنائی گئی ہیں

دنیا کے خوبصورت شہر

دنیا کے چند نئے اور پرانے شہروں کی دل فریب تصاویر ۔۔۔

آسٹریلیا میں جنگل کی آگ

گذشتہ دنوں آسٹریلیا کے کئی حصے زبردست آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ ملاحظہ فرمائیے اس جنگل کی آگ کی ہلاکت خیزی کے چند مناظر

حسن مسعودی کی لاجواب خطاطی

مشہور خطاط حسن مسعودی کی مخصوص طرزِ خطاطی کے چند نمونے پیشِ خدمت ہیں۔ اسی ویب سائٹ پر خالد الساعی کی خطاطی بھی دیکھنا نہ بھولیے گا

کتابوں کے یادگار سرورق

کتابوں کے سرورق بنانا بھی ایک فن ہے۔ اس صفحے پر کچھ ایسے سرورق موجود ہیں جو خود شاہکارکا درجہ اختیار کر گئے ہیں

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔ پیشِ خدمت ہیں آسمان کی مختلف اوقات اور مختلف موسموں میں لی جانے والی تصاویر

2008 کی عمدہ ترین تصاویر

2008ء کا چل چلاؤ ہے ملاحظہ کیجیئے سال بھر کی روداد تصاویر کی زبانی۔ اس صفحے کا حصہ دوم اور سوم دیکھنا بھی نہ بھولیے گا

نیشنل جیوگرافک کی سال 2008 کی بہترین تصاویر

نیشنل جیوگرافک میگزین کی منتخب کردہ 2008ء کی بہترین تصاویر

حیرت انگیز بھول بھلیاں

دنیا کے مختلف علاقوں میں بنائی گئی بھول بھلیاں

جنگی پروپیگنڈا پوسٹر

پروپیگنڈے میں کتنی طاقت ہوتی ہے، اس کا اندازہ تو آپ کو ہوگا۔ لیکن دیکھیئے کہ اس مقصد کے لیے پوسٹروں کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

زندگی کے آخری تصاویر

تاریخ کی دس مشہور شخصیات کی زندگی کی آخری تصاویر ۔۔۔ چند تصاویر تو مرنے سے چند لمحے قبل لی گئی تھیں

دس اعلیٰ ترین میوزک ویڈیو

فلم ڈائرکٹروں کی جانب سے بنائے گئے گانوں کے دس اعلیٰ ترین ویڈیو

برق رفتار فوٹوگرافی

برق رفتار فوٹوگرافی سے کیسے کیسے کمالات دکھائے جا سکتے ہیں۔ ملاحظہ کیجئے چند ایسی ہی تصاویر اور ویڈیوز

Invention of the Year - The Retail DNA Test

2008ء کی 50 بہترین، اعلیٰ ترین ایجادات ۔۔۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ

Masters Disguise Stunning Pictures Tricks Used Creatures Camouflage Themselves

دیکھیئے کہ جانور اپنے آپ کو دشمن سے بچانے اور شکار کو دھوکا دینے کے لیے کیسے کیسے روپ دھارتے ہیں

Frances Farmers Revenge

آپ اپنی تصویریں آن لائن پوسٹ کرتے رہتے ہیں؟ احتیاط کیجیئے، ورنہ آپ کے ساتھ بھی یہ ہو سکتا ہے۔

Ananova

کہتے ہیں کہ اگر بلی کو دیوار سے لگا دیں تو وہ شیر بن جاتی ہے۔ لیکن اگر چوہے کو دیوار سے لگا دیں تو؟؟؟

Isfahan

آپ نے یہ مقولہ سنا ہو گا، ’اصفہان، نصف جہان۔‘ سو اسی تناظر میں ایک مختصر فلم اور چند تصاویر دیکھیئے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ کی نظروں سے اس سے زیادہ خوب صورت مناظر کم ہی گزرے ہوں گے

Desert Oasis

صحرا کے بیچوں بیچ نخلستان۔ اس سے زیادہ فرحت بخش منظر کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ دنیا بھر سے ایسے ہی 20 نخلستانوں کی تصاویر

Best of the Best the Hive Five Winners

ایک ہی کام کرنے کے لیے درجنوں سافٹ ویر، فیصلہ کیسے کریں؟ تو چلیے ہم آپ کی یہ مشکل آسان کر دیتے ہیں، اور اعلیٰ ترین سافٹ ویر کی فہرست پیش کر رہے ہیں، جس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ تمام سافٹ ویر بالکل مفت ہیں

Underground Lakes River

اگرچہ جھیل اور دریا کا تصور سطحِ زمین سے منسوب ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرِ زمین بھی کئی جھیلیں اور دریا پائے جاتے ہیں، جن کا اپنا حسن اور دل کشی ہے؟

The short - but eventful - life of Ike

امریکہ میں گذشتہ ہفتے آنے والے طوفان آئیک سے بڑی تباہی پھیلی۔ ملاحظہ فرمائیے اس سلسلے میں چند اعلیٰ تصاویر

MIT Open Courseware

کہتے ہیں، تعلیم سے زندگی سنورتی ہے۔ اور تعلیم بھی امریکہ کی اعلیٰ ترین یونی ورسٹیوں میں سے ایک یعنی ایم آئی ٹی میں، اور وہ بھی گھر بیٹھے، اور وہ بھی مفت؟ اندھا کیا چاہے ۔۔۔۔؟

Friday Night Amusements -- Doctored Photos: 20 Memorable Picture Fakes

دنیا کی 20 یادگار ترین تصاویر جن میں جعل سازی کی گئی تھی ۔۔۔ ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ

36 Views of Mount Fuji by Katsushika Hokusai

جاپان کے عظیم مصورہاکوسائی کو ماؤنٹ فیوجی سے عشق تھا۔ انھوں نے زاویے بدل بدل کر اس مقدس اور حسین و جمیل چوٹی کی 46 وڈ پرنٹ تصاویر بنائیں جن میں جاپان کی بھرپور ثقافت کا زندہ عکس بھی آ گیا ہے

London from above at night

لندن، روشنیوں، رنگوں کا شہر۔ اس شہرِ رنگ رنگ کی رات کے وقت فضا سے لی گئی تصاویر دیکھیئے

AlRahman Gallery

سادہ لیکن خوب صورت اور پر وقار اسلامی خطاطی کے نمونے

Beijing 2008 - It's a wrap

بیجنگ اولمپکس کی کہانی، تصویروں کی زبانی

Wacky Buildings

دنیا کی دس عجیب و غریب عمارات

Views of Jupiter

نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری ہے۔ ملاحظہ فرمائیے مشتری اور اس کے گرد منڈلانے والے چاندوں کی منفرد تصاویر

World’s Most Haunted Castles

کیا آپ جنوں بھوتوں پر یقین رکھتے ہیں؟ نہیں؟ تو پھر دنیا کے چند آسیب زدہ قلعوں کے بارے میں پڑھیئے، ہو سکتا ہے آپ کا نظریہ بدل جائے

VOA Article

سپین کے شہر غرناطہ میں نصری خاندان کا تعمیر کردہ الحمرامحل، شان و شکوہ اور جمال و رومان کا منفرد شاہ کار ۔۔۔ اگر فردوس بر روئے زمین است ۔۔۔

Time Meteor Photos

شہابِ ثاقب قدرت کا زبردست مظہر ہیں جو ہمیشہ ہی سے انسان کو متاثر کرتے رہے ہیں۔ دنیا بھر سے شہابِ ثاقب کی 13 عمدہ تصاویر دیکھیئے

Top 10 Most Spoken Languages In The World

یوں تو دنیا میں سات ہزار کے لگ بھگ زبانیں بولی جاتی ہیں، لیکن ان میں سے چند زبانیں ہی ایسی ہیں جن کے بولنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ان میں سے دس ایسی زبانوں کی فہرست جن کے بولنے والے دنیا میں سب سے زیادہ ہیں

25 Wonderful Places To Visit In Your Lifetime!

دنیا کے 25 ایسے شان دار مقامات جنھیں ہر انسان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور دیکھنا چاہیئے

10 Highest Waterfalls on Earth

قدرتی مناظر کے حسین ترین مظاہر میں سے ایک آبشاریں ہیں۔ تو پیشِ خدمت ہیں دنیا کی دس سب سے اونچی آبشاروں کی دل فریب تصاویر

Bad Control

خلائی مظاہر کی دل چسپ اور حیرت انگیزتصاویر

Rotating Wind Power Tower to begin construction in Dubai

آپ نے دبئی میں بننے والی عجیب و غریب عمارات کے بارے میں سنا ہو گا۔ لیکن ایک عمارت سب سے عجیب ہے جس کی ہر منزل الگ الگ گھوم سکتی ہے

Bin's Corner

نیشنل جیوگرافک میگزین کی طرف سے13 یادگار تصاویر

The Epic of Gilgamesh

گِل گامش کی داستان، دنیا کی قدیم ترین کہانی جو ساڑھے چار ہزار سال قبل عراق میں مٹی کی تختیوں پر تحریر کی گئی۔ اس داستان میں طوفانِ نوح کا ذکر بھی موجود ہے

5 Extraordinary Uses Of Caves

غار کےنام کے ساتھ ایک گھٹی ہوئی اور تنگ و تاریک جگہ کا تصور وابستہ ہے۔ لیکن یہ غار دیکھ کر آپ کر آپ اپنا خیال بدلنے پر مجبور ہو جائیں گے

Lyre Bird - Imitating Sounds - David Attenborough

دنیا کا سب سے زبردست، باصلاحیت اور فن کار پرندہ، جو ہر آواز کی نقل اتار سکتا ہے

House with View *****

مکان بنانے کے لیے جگہ کا انتخاب تو ہر کوئی کرتا ہے، لیکن یہ مکان دیکھیئے، جن کے بنانے والوں نے خاص طور پر خیال رکھا ہے کہ ہر کھڑکی سے شان دار نظارہ دیکھنے کو ملے

10 Amazing and Magnificent Trees In the World

دنیا کے دس زبردست، منفرد اور شاندار درخت

Open Yale Courses

ییل یونی ورسٹی جانے کا وقت نہیں ہے؟ گھر بیٹھے بیٹھے ییل کی کلاسوں میں شرکت کیجیئے

Amazing Bridges from Around the World

دنیا بھر سے 32 خوب صورت ترین پل

Kabul Golf Course

افغانستان میں گالف؟ گالف کورس میں سبزے کی تھوڑی کمی ہے لیکن پھر بھی یہ کیا کم ہے کہ وہاں گالف کھیلی جا رہی ہے

One Weeks Worth Food Around Our Planet

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں ایک عام خاندان ایک ہفتے میں اپنی خوراک پر کتنی رقم خرچ کرتا ہے؟

YouTube *****

پاکستان ٹیلی ویژن کے مزاحیہ پروگرام ’ففٹی ففٹی‘ میں دیکھیئے جاوید میاں داد اور ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر ’مارشل‘ کا انٹرویو

15 cool word illusions

لفظی معمے ۔۔۔ الفاظ کو ایسے ایسےحیرت انگیز طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے کہ آنکھیں دھوکا کھا جائیں

Beauty of Africa

افریقہ، تاریک اور پراسرار براعظم ۔۔۔ لیکن شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ افریقہ قدرتی حسن سے مالامال ہے۔ اس کا منھ بولتا ثبوت یہ تصاویر ہیں

Chupke Chupke Raat Din

چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا تو آپ کو یاد ہوگا، لیکن ایک چار سالہ بچہ اتنی مہارت سے یہ دھن بجاتا ہے کہ اپنی آنکھوں پر دھوکا ہونے لگتا ہے

The Most Dangerous Roads in the World

دنیا کی خطرناک ترین سڑکیں ۔۔۔ جن پر گاڑی چلاتے وقت اچھے اچھے ڈرائیوروں کا پتہ پانی ہو جائے

widelec.org - World Press Photos

دنیا بھر سے سنہ 2006ء کی بہترین صحافتی تصاویر ۔۔۔ ہر تصویر اپنے اندر ایک پیغام لیے ہوئے ہے

10 Most Amazing Lost Cities

دنیا کے دس عظیم ترین کھوئے شہر، جو ایک زمانے میں عالی شان تہذیبوں کا مسکن تھے

Earth Clock

بین الاقوامی گھڑیال ۔۔۔۔ ایسی گھڑی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی

Glumbert

جادو کے کرتب تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے، لیکن یہ ایک ایسا کرتب ہے جسے دیکھ کر آپ کا منھ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

Colleges and Universities that Offer Free Courses Online

ہارورڈ، ایم آئی ٹی، سٹین فورڈ یا ییل یونی ورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکتے؟ فکر مت کیجیئے اور گھر بیٹھے بٹھائے دنیا کی اعلیٰ ترین یونی ورسٹیوں میں مفت تعلیم حاصل کیجیئے

اس سیکشن کی بہتری کے لیے urdu@voanews.com پر تجاویز اور آرا بھیجیئے

(وضاحت: ادارہ بیرونی سائٹس کے مواد کا ذمے دار نہیں ہے)