ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مسلمانوں کا امریکہ

مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ

شیئر کیجیئے

اِس وقت بہت سے معروف امریکی مسلمان ثقافتی دوریوں کے معاملے سے نبرد آزما ہونے اور اسلام کے پُر امن بقائے باہمی کی روایات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

ایسے ہی ایک دانشورارسلان افتخارہیں، جو  ’اسلامیکا میگزین‘کے مدیر اور کالم نویس ہیں۔ وہ امریکی ذرائعِ ابلاغ میں  ثقافتی، قانونی اور سیاسی  عنوانات پر باقاعدگی سے لکھتےرہتے ہیں۔وہ  نہ صرف انسانی حقوق کے لیے لڑنے والے سرگرم  وکیل ہیں  بلکہ نیشنل پبلک ریڈیو کے  پروگرام میں مہمان کے طور پر شرکت کرتے  ہیں۔

امریکہ میں  جہاں مختلف شعبوں میں بے انتہا ترقی نظر آتی ہے، وہاں معاشرے میں مختلف الخیالی اور ثقافتوں کی رنگا رنگی بھی نمایاں ہے۔

جس طرح عیسائی، یہودی، بدھ مت اور دوسرے مذاہب کے ماننے والے امریکہ میں بستے ہیں اِسی طرح یہاں پر ایک اندازے کے مطابق 70 لاکھ  مسلمان آباد ہیں۔

اِس وقت امریکہ میں بین المذاہب مکالمہ جاری ہے۔  یہاں پر آپ کو مختلف ثقافتوں، مذاہب اور رنگ و نسل سے وابستہ لوگ ملیں گے جو معاشرے میں ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ارسلان افتخار کے علاوہ، پروگرام میں آل ڈیلس مسلم سوسائٹی کےایڈمز  سینٹر کے امام ماجد  اور این پی آر کی میزبان مشیل مارٹن شامل ہیں جو امریکی معاشرے میں بین المذاہب تعلقات اور ثقافتی سرگرمیوں، خصوصاً امریکی مسلمانوں کے بارے میں  تفصیلات پیش کرتے ہیں۔

آپ کی توجہ درکار ہے

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہماری ویب سائٹ کا ڈیزائن بدل گیا ہے۔ ازراہِ کرم اس نئے ڈیزائن کے بارے میں ہمیں اپنی رائے، تجاویز اورمشوروں سے urdu@voanews.com پر آگاہ کریں۔

یہ پروگرام یہاں بھی دستیاب ہے

مزید دیکھیے

آپ کی رائے

آپ کو ہماری ویب سائٹ کا نیا روپ کیسا لگا؟

نتائج دیکھیے »

مقبول ترین صفحہ

وی او اے سے مزید