ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مسلمانوں کا امریکہ

مسلمانوں کا امریکہ: ’امریکی صوفیائے کرام‘ پہلی قسط، دوسرا حصہ

شیئر کیجیئے

دوسری قسط میں 11 ستمبر 2001ء کے تناظر میں امریکی مسلمانوں  کی جدوجہد کو پیش کیا گیا ہے۔ bmf.org کے عبد الجبار ) مائیکل ٹومی( کے خیال میں  یہ جدوجہد دو طرح کی ہے۔پہلی بات تو یہ کہ  امریکی مسلمان کو اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت محسوس ہوئی کہ وہ خدا کے ساتھ اپنے تعلق کو استوار کر سکیں ۔ یہاں زیادہ تر وہ مسلمان آباد ہیں جِنہوں نے مسلمان کے گھر جنم لیا۔ یعنی مسلمان بننے کے لیے اُنہوں نے کوئی شعوری تگ و دو نہیں کی۔ وہ اب اِس بات کو محسوس کرنے لگے ہیں کہ یہ نا کافی ہے۔ اِسی لیے وہ پہلی مرتبہ باقاعدہ قرآن شریف کو پڑھ اور سمجھ کر ہدایت حاصل کرنا چاہتے ہیں اورعبادات سیکھ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ یوں سمجھ لیں کہ امریکی مسلمان اصلی اسلام کو نئے سرے سے اختیار کر رہے ہیں۔دوسری طرف11 ستمبر 2001ء کے بعد یہاں کے کچھ مسلمانوں کو چُپ سی لگ گئی ہے۔ باہر سے ایسا محسوس نہیں بھی ہوتا لیکن ایسے اشخاص کے اندر کا حال یہی ہے۔وہ طبیعت میں خاموش اور الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

عبدالجبار (مائیکل ٹومی) کا کہنا ہے کہ باہر سے یہ بات غور طلب نہیں بھی لگتی لیکن  اندر ہی اندر  مذہب کا مضبوط بندھن اُن کو تھامے ہوئے ہے اور اُن میں ایمان کی حرارت موج زن ہے۔

 

آپ کی توجہ درکار ہے

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہماری ویب سائٹ کا ڈیزائن بدل گیا ہے۔ ازراہِ کرم اس نئے ڈیزائن کے بارے میں ہمیں اپنی رائے، تجاویز اورمشوروں سے urdu@voanews.com پر آگاہ کریں۔

یہ پروگرام یہاں بھی دستیاب ہے

مزید دیکھیے

آپ کی رائے

آپ کو ہماری ویب سائٹ کا نیا روپ کیسا لگا؟

نتائج دیکھیے »

مقبول ترین صفحہ

وی او اے سے مزید