ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

’اسرائیل جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے‘

شیئر کیجیئے

ایک اعلیٰ فلسطینی عہدے دار نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یروشلم میں دانستہ طور پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے ۔ ہزاروں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز سالانہ یروشلم مارچ  کے موقعے پر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سڑکوں پر گشت کر رہی ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ وہ یروشلم کے قدیم شہر کے نزدیک کشیدگی کا شکار علاقوں میں سے گزرنے والے 12کلومیٹر لمبے راستے کے ہر قدم پر متوقع 70 ہزار سرائیلیوں اور سیاحوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

منگل کی دوپہر کو کسی تشدد کی اطلاع نہیں ملی۔

منگل کا یہ مارچ  ایسے وقت ہو رہا ہے جب  اسرائیلی اہل کار پرانے  شہر کے علاقے میں موجود احاطے میں مسلمانوں کی رسائی  کو روک ر ہے ہیں   جہاں پر پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

کمپاؤنڈ میں الاقصیٰ مسجد  ہے جو کہ مسلمانوں کے لیے مقدس مذہبی  مقام ہے،  جب کہ مغربی دیوار یہودیوں کے لیے مقدس ترین مقام ہے۔

فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے منگل کے روز اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر آگ بھڑکا رہا ہے۔