ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے عزم پر قائم ہے: اوباما

شیئر کیجیئے

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ  اگلے اگست تک عراق سے فوجواں کے انخلا کے عزم پر قائم ہے۔

صدر اوباما نے یہ بھی کہا کہ  مذاکرات کے دوران امریکہ اور عراق نے سلامتی  سے متعلق امور پر ہی ذہن مرکوز نہیں رکھا بلکہ   معیشت،  تجارت اور کاروبار پربھی بات چیت ہوئی۔

اُنھوں نے یہ بات  وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی سے ملاقات کے بعد تبصرے میں کہی۔  دونوں راہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ جنوری میں ہونے والے انتخابات  طے شدہ وقت پر منعقد ہوں۔

وزیرِٕ اعظم مالکی نے کہا کہ  اُن کی مسٹر اوباما سے بات چیت میں دونوں نے اِس بات  کی اہمیت پر زور دیا کہ عراق کے خلاف لگائی جانے والے پابندیاں قصہٴ پارینہ  بن چکی ہیں، جنِھیں اب ختم ہوجانا چاہیئے۔

اِس سے  پیشترمنگل کو عراقی وزیرِ اعظم  اور امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے  واشنگٹن میں امریکی اور عراقی کاروباری سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کیا۔ مسٹر مالکی نے کہا کہ  وہ چاہتے ہیں کہ معاشی اور سفارتی میدان میں مزید ساجھے داری فروغ پائے۔

دریں اثنا کلنٹن نے امریکی کاروباروں پر زور دیا کہ  وہ عراق میں حاصل ہونے والی ترقی کو مدِ نظر رکھیں۔  اُنھوں نے یہ  بھی کہا کہ  جو کمپنیاں  طویل عرصے تک  تذبذب کی  کیفیت  سے دوچار رہیں گی ،  اُن کے لیے سرمایہ کاری  میں دیر ہو چکی ہوگی۔

امریکہ اور عراق کے مابین سیکیورٹی معاہدے  کی رو سے  تمام امریکی لڑاکا فوجیں اگست 2010ء تک عراق سے واپس چلی جائیں گی،  جب کہ  اُس  سے اگلے سال تک سارے مشیر اور تربیتی افواج  بھی عراق سے نکل جائیں گی۔