ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

انتخابی قانون کی منظوری: عراقی قانون سازوں کو وقت پر اقدام لینا ہوگا

انتخابی کمیشن کےسربراہ ، فراج الحیدری نےپارلیمنٹ کوخبردار کیاہے کہ اگر اُس نے اِس ہفتے بِل کو منظور نہ کیا تو 16جنوری کو ہونے والے انتخابات کے لیے وقت ناکافی ہوگا

شیئر کیجیئے

پارلیمان کے کچھ ارکان کرکوک کے لیے موجودہ ووٹنگ کے ریکارڈ کو جاری رکھنے کے حامی ہیں جِس سے کردوں کو فائدہ پہنچتا ہے، جب کہ دوسروں کا خیال ہے کہ 2004ء کی ووٹر لسٹ کو بنیاد بننا چاہیئے جو بات عربوں کے مفاد میں ہے

عراقی پارلیمنٹ ہفتے کے روز ایک متنازع انتخابی قانون پر ووٹ ڈالے گی جِس کے تحت آئندہ قومی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

عراقی قانون ساز ، انتخابی  کمیشن کی جانب سے دباؤ میں ہیں کہ وہ دن کے اختتام تک ایک قانون منظور کریں۔  لیکن یہ غیر واضح ہے کہ آیا وہ متنازع صوبے کرکوک کی حیثیت کے حوالے سے کسی معاہدے پر پہنچ پائیں گے یا نہیں۔

انتخابی کمیشن کے سربراہ ، فراج الحیدری نے پارلیمنٹ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اُس نے اِس ہفتے بِل کو منظور نہ کیا تو 16جنوری کو ہونے والے انتخابات کے لیے وقت ناکافی ہوگا۔

قانون ساز  کرکوک کے حقِ رائے دہی کے بارے میں ہدایت نامے پر رضامند نہیں ہو پارہے۔  کرکوک  مختلف  نسلی  گروہوں کا خطہ ہے  جہاں کرد،  عرب اور ترک لوگ آباد ہیں۔

پارلیمان کے کچھ ارکان کرکوک کے لیے موجودہ ووٹنگ کے ریکارڈ کو جاری رکھنے کے حامی ہیں جِس سے کردوں  کو فائدہ پہنچتا ہے، جب کہ  دوسروں کا خیال ہے کہ 2004ء کی ووٹر لسٹ کو بنیاد بننا چاہیئے جو بات  عربوں کے  مفاد میں ہے۔