ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

عراق میں بم دھماکے: کم از کم 16 افراد ہلاک

شیئر کیجیئے

عراقی پولیس نے کہا ہے کہ پیر کے روز بم دھماکوں کے ملک گیر سلسلے میں کم از 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہلک ترین حملے میں ایک خودکش حملہ آور نے الانبار صوبے میں ایک تھانے کے قریب حملہ کر کے سات پولیس اہل کاروں کو ہلاک اور دس کو زخمی کر دیا۔

اس سے قبل بغداد میں پے در پے ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم تین فوجی ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسرا بم اس وقت پھٹا جب امدادی کارکن اور راہ گیر پہلے دھماکے کے زخمیوں کی مدد کو آگے بڑھے تھے۔

بغداد کے جنوب میں ایک بس میں بم پھٹا، جس سے چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

عراق میں پچھلے دو سالوں میں تشدد میں خاصی کمی آئی ہے، تاہم اب بھی تشدد کا مسئلہ برقرار ہے۔ حالیہ حملوں نے امریکی افواج کے انخلا کے بعد عراق سیکیورٹی افواج کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔