مشترکہ ریمارکس میں وزیرِ اعظم نتن یاہو نے مذاکرات کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے کہا۔
امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے اسرائیل اور فلسطینوں پر زور دیا ہے کہ جلد از جلد مذاکرات کی طرف لوٹ آئیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن ہفتے کو دیر گئے یروشلم پہنچیں اور اُنھوں نے فوراً ہی اسرائلی لیڈروں سے ملاقات کی ۔
وزیر خارجہ کلنٹن کے ساتھ مشترکہ ریمارکس میں وزیرِ اعظم نتن یاہو نے مذاکرات کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے کہا۔
ہلری کلنٹن نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فسطینیو ں کو مذاکرات شروع کرنے چاہئیں اور بات چیت میں حائل رکاوٹ یعنی یہودی بستیوں کے مسئلے سمیت اپنے اختلافات طے کرنے چاہئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے کہ مذاکرات میں اکثر موقف بدل جاتے ہیں، اِسی لیےاصل امن عمل سے پہلے اُن اختلافات کو دور کر لیا جائے۔ میرے خیال میں آگے کی جانب پیش قدمی کی جانب پیش رفت کا بہترین طریقہ، جیسا کہ وزیرِ اعظم نے کہا یہی ہے کہ راستے پر آیا جائے۔
مسٹر نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پیشگی شرائط کے بغیر بات چیت شروع کرنے کو تیار ہیں ۔