اسرائیلی فوج نےمصر اورغزہ کی سرحد کے نزدیک دوسرنگوںکونشانہ بنایا
ہفتے کے روز فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سےاسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین اور حکام کے مطابق اِن واقعات میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اُس نے مصر اور غزہ کی سرحد کے نزدیک دو سرنگوں کو نشانہ بنایا جِن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اسمگلنگ میں استعمال ہوتی ہیں۔
غزہ شہر میں ایک اسلحہ فیکٹری کو بھی ہدف بنایا گیا۔
فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ فضائی حملے، غزہ کی طرف سے حملوں میں تیزی کے جواب میں کیے گئے۔
جمعے کے روز شدت پسندوں نے ایک راکٹ فائر کیا جو اسرائیل کے کھلے میدان میں جاگرا۔