ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کے جنگی جرائم کی رپورٹ کی توثیق

شیئر کیجیئے


اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے اس رپورٹ کی توثیق کر دی ہے جس میں اسرائیل اور فلسطینوں پر لگ بھگ ایک سال قبل غزہ کی جنگ کے دوران جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دو دن کی بحث کے بعد کونسل نے جمعے کے روز جنیوا میں اس رپورٹ کی تائید میں پیش کی جانے والی اس  قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جو چھ کے مقابلے میں 25 ووٹوں سے منظور ہوئی۔  11 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ میں دونوں فریقوں سے کہا ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر جنگی جرائم کے الزامات کی چھان بین کرائیں،  ورنہ یہ معاملہ ہیگ میں بین الاقوامی فوج داری عدالت کے سپرد کردیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل گذشتہ دسمبر اور جنوری کی لڑائی کے دوران غیر جنگی لوگوں کے تحفظ کے لیے درکار احتیاطی اقدامات کرنے میں ناکام رہا ہے۔  رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ حماس نے عام شہریوں کو نقصان پہنچانے کی نیت سے اسرائیل میں راکٹ اور مارٹر گولے داغے تھے۔

اسرائیل اور حماس دونوں جنگی جرائم کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔