فلسطین کے صدر محمود عباس کیوبا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہفتے کے روز کیوبا کے صدر راؤل کاسٹرو اور دیگراعلٰی حکومتی عہدے داروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
محمود عباس ایک ایسی تقریب میں شرکت کریں گے جسے حکام فلسطینی اور کیوبا کے عوام کے درمیان یکجہتی تصور کرتے ہیں۔ فلسطینی صدر وہاں کے اہم تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔
صدر عباس نیویارک سے کیوبا پہنچے ہیں جہاں اُنھوں نے جمعے کے روز اقوام ِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے بستیوں کی تعمیر کے باعث مشرقِ وسطیٰ امن بات چیت کے سلسلے کو جاری کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔