ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے دھاوا بول دیا

شیئر کیجیئے


اسرائیلی پولیس نے یروشلم کے  انتہائی مقدس احاطے میں فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے دھاوا بول دیا۔ یہ مظاہرین الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں پتھر پھینک رہے تھے۔

یہ مسجد یہودیوں اور مسلمانوں دونوں کے لیے قابلِ احترام ہے۔

شیلڈ اور سٹن گرینیڈ سے مسلح  پولیس نے الاقصیٰ مسجد کے باہر مظاہرین سے جھڑپیں کیں۔ حکام نے کہا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے پولیس کو گرانے کے لیے فرش پر تیل چھڑکا۔

پولیس جیسے ہی وہاں پہنچی،  کچھ مظاہرین نے مسجد کے اندر پناہ لے لی، لیکن حکام مسجد میں داخل نہیں ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق،  کم از کم 15مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔