ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

مشرق وسطیٰ امن مذاکرات: جارج مچل کا حالیہ دورہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام

شیئر کیجیئے


مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی سفیر جارج مچل نے خطے کے اپنے تازہ ترین دورے میں اسرائیلی وزیر اعطم بنجمن نتن یاہو سے دوبارہ ملاقات کی ہے لیکن  ایسے شواہد موجود نہیں ہیں کہ تعطل کے شکار امن مذاکرات جلد شروع ہوسکیں۔

وزیر اعظم نتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ دونوں شخصیات کے درمیان جمعے کے مذکرات کے سلسلے میں  اتوار کے روز یروشلم میں دوبارہ  ملاقات ہوئی۔ دفتر کی جانب سے  اتوار کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی نمائندے مزید بات چیت کے لیے اس ہفتے واشنگٹن جائیں گے۔

اتوار کی صبح مسٹر مچل نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ امریکی خصوصی سفیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل فلسطین تنازعے کے دوریاستی حل کے سلسلے میں اپنے مشترکہ عہد  پر گفتگو کی۔

مسٹر مچل نے مغربی کنارے کے قصبے رملہ میں جمعے کے روز فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔  مسٹر عباس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر مکمل طورپر روکنے کے اپنے مطالبے کو دوہرایا۔

امن مذاکرات شروع کرانے کی کوشش میں مسٹر مچل کایہ  تازہ ترین دورہ جمعرات کےروز شروع ہوا تھا۔