ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر کی مشرق وسطیٰ روانگی

شیئر کیجیئے


اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر  مشرق وسطیٰ امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے سلسلے پیر کو اسرائیل جارہی ہیں۔

اپنے اس تین روزہ دورے میں سوزن رائس اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کےساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گی۔

وہ وہ بدھ کے روز اسرائیلی صدر شمعون پیریز کی میزبانی میں منعقد ہ  کانفرنس سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

امریکہ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی کوشش کررہاہے۔

امریکی سفیر سوزن ایک ایسے وقت میں اسرائیل کا دورہ کررہی ہیں جب اسرائیل اقوام متحدہ کی اس رپورٹ سے برہم ہے جس میں غزہ کی لڑائی کے دوران  اسرائیل اور حماس دونوں پر جنگی جرائم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اتوار کے روز اسرائیلی کابینہ نے کہا تھا کہ حماس عسکریت پسند تنظیم  کے خلاف فوج کی تین ہفتوں کی کارروائی قانونی طورپر اپنی حفاظت کے لیے کی گئی تھی۔ غزہ کی لڑائی جنوری میں ختم ہوئی تھی۔