ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اسرائیل : پیشگی شرائط کے بغیر امن مذاکرات کی اوباما کی تجویز کا خیرمقدم

شیئر کیجیئے

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران ان کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو پیشگی شرائط کے بغیر امن مذاکرات بحال کرنے کے لیے کہا ہے۔

لیکن بن یامین نیتن یاہو نے کسی حتمی معاہدے کے لیے یہ کہتے ہوئے اپنی شرط کا اعادہ کیا کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کو یہودی ریاست کے طور پر قبول کرنا چاہیئے۔

فلسطینی امن مذاکرات میں واپسی سے قبل اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کی تمام تعمیر روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 اسرائیل کا کہنا ہے کہ بستیوں میں یہودی خاندانوں میں قدرتی طور پر بڑھ جانے والی آبادیوں کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کچھ تعمیرات ضروری ہیں اوراس نے تعمیر کو عارضی طور پر روکنے کی پیش کش کی ہے۔
بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسٹر اوباما نے کہا تھا کہ امریکہ اسرائیلی بستیوں کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتا۔