ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اسرائیل کی طرف سے اقوامِ متحدہ پر منافقت اور تعصب کا الزام

شیئر کیجیئے


اسرائیل نے شکایت کی ہے کہ ایسے وقت میں جب اُسے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہونے جیسے الزامات کا سامنا ہے، اقوامِ متحدہ میں اُس کے ساتھ نامناسب سلوک ہو رہا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ کے دفتر کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق اَوگڈر لیبرمین نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور عالمی ادارے پر تعصب اور منافقت کا الزام عائد کیا ہے۔

لیبرمین اقوامِ متحدہ میں گذشتہ ہفتے اِس قرارداد کا حوالہ دے رہے تھے جِس میں گولڈسٹون رپورٹ کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ میں یہودی ریاست پر غزہ کی پٹی پر جنوری میں ختم ہونے والی جنگ کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ اور ملک کے نائب وزیرِ اعظم سلوان شلوم نے جمعے کو خبردار کیا کہ اگر رپورٹ کواقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کیا گیا تو اِس سے فلسطینیوں کے ساتھ امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شلوم نے جمعے کو نیو یارک میں مسٹر بان سے بات چیت کی۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کی جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی کونسل نے توثیق کر دی ہے جِس میں سفارش کی گئی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین چھ ماہ کے اندر اندراقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل  کو ثبوت پیش کریں کہ وہ جنگی جرائم سے متعلق الزامات کی چھان بین کر رہے ہیں۔ بصورتِ دیگر معاملہ ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں پیش کیا جائے گا۔