ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

بستیوں کی توسیع کے مسئلے پر اسرائیلی پیش رفت کافی نہیں: ہلری کلنٹن

شیئر کیجیئے


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے اسرائیل کی تعریف کےحوالے سے اپنے موقف میں  اعتدال لاتے  ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مثبت اقدامات کیے ہیں لیکن اس کی جانب سے بستیوں کی توسیع روکنےکی  پیش کش کا معاملہ اس بارے میں واشنگٹن کے نقطہ نظر سے مطابقت  نہیں رکھتا۔

وزیر  خارجہ  کلنٹن نے  مراکش میں پیر کےر وز یہ بیان،  ان کی جانب سے اسرائیل کی بہت زیادہ تعریف پر عرب کمیونٹی کی نکتہ چینی کے صرف چند روز بعد دیا۔ 

مسز کلنٹن نے اسرائیل اور فلسطینی راہنماؤں کے ساتھ اختتام ہفتہ مذاکرات کے  بعد،  اسرائیل کی جانب سے امن مذاکرات کی بحالی کی اس کوشش  کوسراہا،  جسے انہوں نے  بستیوں کی توسیع محدود کرنے کی شاندار رعائتیں  قرار دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن  نتن یاہو کی اس بات سےبھی اتفاق کیا جنہوں نے کہا  تھا کہ فلسطینیوں نے ماضی میں کبھی بھی امن مذاکرات کی بحالی کے لیے بستیوں کی تعمیر روک دینے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔

ان بیانات کے بعد فلسطینی راہنماؤں نے امریکہ پر امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

فلسطینی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ صائب ارکات نے اتوار کے روز ایک بار پھر یہ کہا کہ جب تک اسرائیل آبادکاری سے متعلق اپنی سرگرمیاں مکمل طورپر روک نہیں دیتا،  وہ مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔

اردن  اور مصر نے فلسطینیوں کے موقف کی حمایت میں اتوار کے روز بیانات جاری کیے۔