ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مشرقِ وسطیٰ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

شام: اوباما کو دورے کی غیر رسمی دعوت

شیئر کیجیئے

شام کے صدر بشار اسد نے امریکہ کے صدر براک اوباما کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شام میں امریکی صدر کا خیر مقدم کرنا چاہتے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے کہا ہے کہ شامی صدر نے چار جولائى کے یومِ آزادی کے موقعے پر صدر اوباما کو ایک ٹیلی گرام میں مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے اور ان کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے جن قدروں کو اپنایا ہے، آج دنیا کو اُنہی اقدار کی ضرورت ہے۔

سکائى نیوز پر جمعرات کو دیر گئے نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں مسٹر اسد نے امریکی صدر کو ملک کے دورے کی غیر رسمی دعوت بھی دی ہے۔ شام کے لیڈر نے کہا ”عظیم ترین طاقت کی حیثیت سے امریکہ کا خصوصی کردار ہے۔“ لیکن اس بات  کا انحصار صدر اوباما پر ہے کہ ملاقات کب ہوگی۔

شامی صدر  نے یہ بھی کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ اور مسٹر اوباما ہر بات سے اتفاق نہ کریں، لیکن ”اسی طریقے سے ہم خلیج کو پاٹ سکتے ہیں۔“