ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

امریکہ میں شب و روز RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

شیئر کیجیئے

امریکہ میں جولائى کے مہینے میں بے روزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر کم ہوگئى ہے، جو کہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ممکنہ طور پر امریکہ میں بدترین کساد بازاری کا دور ختم ہونا شروع ہوگیا ہو۔

جمعے کے روز محکمہٴ محنت کی جاری کردہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے مہینے بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 9.4 فیصد ہوگئى، جب کہ جون میں یہ شرح 9.5 تھی۔ یہ اپریل2008ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں بے روزگار لوگوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جولائى میں آجروں نے دو لاکھ 47 ہزار لوگوں کو ملازمت سے فارغ کیا۔ اگرچہ یہ تعداد اُس سے بہت کم ہے، جس کی تجزیہ نگار توقع کررہے تھے، لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے روزگار کی مارکیٹ بدستور کمزور ہے۔
محکمہٴ محنت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکہ میں کُل ایک کروڑ 45 لاکھ لوگ بے روز گار ہیں۔

صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ انہوں نے منصبِ صدارت سنبھالتے ہی چند ماہ کے اندر اندر اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے لیے 787 ارب ڈالر کے جس منصوبے پر دستخط کیے تھے، اُس نے کساد بازاری کو مزید بگڑنے سے روک دیا ہے۔