ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

حقوقِ انساں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

امریکہ: اغوا شدہ لڑکی 18سال بعد مل گئی

شیئر کیجیئے

ایک امریکی عورت، جسے 11 سال کی عمر میں اغوا کرلیا گیا تھا، 18سال تک اِغوا کار کے گھر کے پچھواڑے میں چُھپے رہنے کے بعد زندہ سلامت مل گئى ہے۔

ریاست کیلی فورنیا میں پولیس نے کہا ہے کہ جیسی لی ڈوگرڈ، جس کی عمر اب 29 سال ہے، اغوا کے ملزم فلپ گیرِیڈو کے گھر کے پیچھے جھونپڑوں اور خیموں میں رہتی رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیرِیڈو کو جنسی تشدد کے الزام کے تحت پہلے سزا ہوچکی ہے اور ایسے ہی الزامات کے باعث وہ ایک رجسٹرڈ مجرم ہے۔ اُس نے ڈوگرڈ سے دو لڑکیاں بھی پیدا کی ہیں، جن کی عمریں اب 15 اور11 سال ہیں۔وہ ان بچیوں کو بھی گھر کے پچھواڑے چُھپا کر رکھتا تھا۔

58سالہ گیریڈو اور اُس کی 54 سالہ بیوی نیسی کو اغوا کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گیریڈو پر دوسرے جنسی جرائم کے الزامات بھی ہیں۔اُس پر اور اس کی بیوی پر الزام ہے کہ وہ ڈوگرڈ کو 1991ء میں ساؤتھ لیک تاہو شہر میں اُس کے گھر کے قریب ایک بس سٹاپ پر سے پکڑ کر لے گئے تھے۔