ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

حقوقِ انساں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

بھارتی کسان قرض چکانے کے لیے بیویاں بیچ رہے ہیں

شیئر کیجیئے

اسی بارے میں

انسانی حقوق کے کارکنوں کے نے کہا ہے کہ قحط کے مارے ہوئے شمالی بھارت کے بنڈیل کھنڈ کے علاقے میں کسان قرض چکانے کے لیے اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو فروخت کر رہے ہیں یا گروی رکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ غربت اور ناقص حکمرانی نے بنڈیل کھنڈ کے ان کسانوں کو اپنا خاندان گروی رکھنے پر مجبور کر دیا ہے۔

مقامی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ کسان ساہوکاروں اور بنیوں ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو چار ہزار سے لے کر دس ہزار بھارتی روپوں میں کسانوں کی بیویاں خرید لیتے ہیں۔انسانی حقوق کے  کارکنوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ان عورتوں کو عصمت فروشی کا دھندا کرنے والوں کے ہاتھ بیچ دیا جاتا ہے اور یوں ان کا مزید استحصال ہوتا ہے۔

بھارتی ذرائعِ ابلاغ کی خبروں کے مطابق کسان اکثر اوقات قرضوں کے بوجھ تلے دب کر خودکشی کر لیتے ہیں۔ اس علاقے میں ایک خشک ساون مالی تباہی کے مترادف ہو سکتا ہے۔ ان رپورٹوں میں منتخب عہدے داروں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کی سنگینی کو گھٹا کر پیش کرتے ہیں، یا اسے سرے سے نظر انداز کر دیتے ہیں