ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

حقوقِ انساں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

گوجرہ کے مجرموںکوسخت سزا دی جائے گی: پاکستانی سفیر

شیئر کیجیئے

امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی  نے بتایا ہےکہ حکومتِ پاکستان  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہرگوجرہ  کے الم ناک اور بدقسمت  واقعے کی مذمت کرتی  ہے اور شرپسندوں کو قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔
 
صوبہٴ پنجاب کے گوجرہ شہر  میں مسیحی برادری کے خلاف ہونے والی تشددکی کارروائی کے معاملے پر جب اُن سے تبصرے کے لیے کہا گیا توہفتے کے روز  اُنھوں نے کہا کہ حکومت  اقلیتوں  کو   آئین  میں دیے گئے تمام ترحقوق  کا  تحفظ فراہم کرنے  پر  پُر عزم ہے،  اور کسی  کو قانون  اپنے ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے  گی۔

سفیر کا کہنا تھا کہ حکومت اِس واقعے کی اعلیٰ سطح پر تفتیش کر رہی ہے اور ذمے داروں کو سزا دلانے  میں پُرعزم ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم گیلانی  نے پاکستان کے مسیحیوں کے حقوق کی حمایت کا اعادہ کیا ہے ،   جب کہ   اُن کا کہنا تھا کہ  شدت پسند پاکستان کے اتحاد،   یک جہتی اور جمہوریت کے لیے خطرے کا باعث  ہیں۔

  اگست  کے شروع میں گوجرہ میں ہونے والے ہول  ناک  تشدد کے واقعے میں درجن کے قریب  غریب مسیحی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جب شر پسندوں نےشہرکی غریب بستی کونذرِ آتش کردیا۔   واقعے میں پچاس کے قریب گھراور دو کلیسائیں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ واقعے کی بنیاد ایک افواہ تھی۔    نامعلوم افراد کی طرف سے دعویٰ سامنے آیا   کہ  قرآن شریف کی   بے حرمتی کا واقع پیش آیا ہے جِس میں مبینہ طور پرمسیحی برادری  کے تین اشخاص ملوث ہیں۔  تصدیق کیے بغیر مشتعل ہجوم نے شہرکے عیسائی برادری کے گھروں  کو آگ لگادی۔ اِس معاملے کی پاکستان کے علاوہ بیرونِ ملک بھی شدید مذمت کی گئی جِن میں حکمراں طبقہ،  سیاستداں،   ابلاغِ عامہ اور مذہبی حلقے سب ہی شامل  ہیں۔ 

اِسی حوالے سےتیرہ اگست کو واشنگٹن میں پاکستانی  نژاد امریکی مسیحی برادری کے 300افراد نے پاکستانی سفارت خانے اور وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک پُر امن احتجاجی مظاہرہ  کیا اور گوجرہ اور قصور کے مسیحیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔    یہ لوگ نیو یارک، فلاڈیلفیا، میری لینڈ اور ورجینیا کی ریاستوں سے آئے  ہوئے  تھے۔

خطاب کرنے والوں میں وکٹر گِل،  مانی عالم،  ٹامس بھٹی،  الفریڈا گِل،  ایرنسٹ گلاب، منظور عالم اور سیم مل شا  مل تھے۔ مظاہرے میں مذہبی رہبروں سفیر عالم،  امانوئل مسیح،  جیمز لطیف،  اظہر عالم،  جاوید ڈین ،  ڈومینک اسحاق،  امینیوئل ناصر اور ریورنڈ شبھاز خان نے حصہ لیا۔ اِس موقعے پرفوت  ہونے والوں کے نام پڑھے گئے  اور  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔