ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

حقوقِ انساں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

خواتین کے خلاف جرائم بند کیے جائیں: ہلری کلنٹن

شیئر کیجیئے

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے مشرقی ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں خواتین کی بڑے پیمانے پر آبروریزیوں اور ان پر کیے جانے والے حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہلری کلنٹن منگل کے روز کانگو کے صدر جوزف کبیلا سے کانگو کے شمالی شورش زدہ صوبے کی وو کے دارالحکومت گوما میں ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں جنسی  اور صنف کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی قسم کے تشدد کو معاف نہیں کیا جانا چاہیئے اور انہوں نے ایسے افراد کو گرفتارکرنے، ان پر مقدمہ چلانے اور انہیں سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔

اقوامِ متحدہ نے اس خطے میں 1996ءسے اب تک خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے کم ازکم دو لاکھ واقعات درج کیے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہناہے کہ ان واقعات کو کچلنے کے لیے متعین ملیشائیں اور فوجی دستے  دونوں  ان جنسی حملوں کے ذمے دار ہیں۔

منگل کی صبح ہلری کلنٹن نے کانگو میں تقریباً 18 ہزار بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین سے ملاقات کی۔

وہ منگل کی شام نائیجریا روانہ ہونے سے قبل کانگو کے دارالحکومت کنساشا واپس جائیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ افریقہ کے سات ملکوں کے دورے پر ہیں جس کا مقصد جمہوریت اور ترقی کا فروغ اور اس براعظم سے امریکی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

کانگو اور نائیجریا کے بعد وہ اس ہفتے کے آخر میں واشنگٹن لوٹنے سے قبل ، لائبیریا اور کیپ وردے جائیں گی۔

اس سے قبل وہ کینیا، جنوبی افریقہ اور انگولا کا دورہ کرچکی ہیں۔