بل گیٹس بھارتی صدر پرتیبھا پٹیل سے انعام وصول کر رہے ہیں
بھارت نے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو بھارت میں اُن کے فلاحی ادارے کی خدمات کے اعتراف میں امن، تخفیفِ اسلحہ اور ترقیات کے لیے اندرا گاندھی پرائز دیا ہے۔
گیٹس کی فاؤنڈیشن نے ایڈز کی روک تھام اور پولیو کے خاتمے سمیت، بھارت میں حفظانِ صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔
گیٹس نے نئى دہلی میں اعزاز وصول کرنے کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ وہ دنیا میں صحت کے بعض مشکل ترین مسائل سے نمٹنے کے لیے بھارت کی صلاحیت کے بارے میں پُرامید ہیں۔
بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا اور گیٹس کی خدمات کی تعریف کی۔
یہ انعام سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی یاد میں شروع کیا گیا تھا، جنہیں 1984ء میں قتل کردیا گیا تھا۔