ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

سائنس و صحت RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

موبائل ہنڈی: افریقہ میں موبائل فون کے ذریعے رقم کی ترسیل

شیئر کیجیئے

جنوبی اور مغربی افریقہ میں موبائل بینکنگ کا نظام ترقی کررہا ہے اورسیرا لیون ان چند کمپنیوں میں سے ایک ہے جو مغربی افریقہ کے ملکوں میں موبائل فون کے ذریعے بینکنگ کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

پورے مغربی افریقہ میں پیسے منتقل کرنے والی کمپنی ویسٹرن یونین کے زرد اور کالے رنگ کے سائن بورڈ ہر جگہ دکھائی دیتے ہیں۔ اب تک ان لوگوں کے لیے جن کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں، ان کے لیے ویسٹرن یونین سرمائے کی منتقلی کا آسان ترین ذریعہ ہے۔

لیکن اب سیرا لیونین کے باشندوں کو اپنے موبائل فون کے ذریعے پیسے بھیجنے کی سہولت فراہم ہو رہی ہے۔ موبائل فون کے ذریعے پیسے بھیجنے کی سروس’سپلیش موبائل منی‘ کے لیے نہ توکسی بینک اکاؤنٹ کی ضرورت ہے اور نہ ہی اس کی کوئی رجسٹریشن فیس ہے۔

بین فارمن سپلیش موبائل منی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ سپلیش اپنے موبائل فون کے ذریعے رقم حاصل اور منتقل کرنے کا طریقہ ہے۔ ہم موبائل منی یا سپلیش کیش فروخت کرتے ہیں جس آپ خرید کر اپنے فون نمبر پر جمع کرواسکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ سپلیش کیش کو ایس ایم ایس کے ذریعے دوسرے لوگوں کو بھجواسکتے ہیں۔ سپلیش وصول کرنے والا ایک نیٹ ورک یا کمپنی کے ایجنٹوں کے ذریعے رقم حاصل کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ملک میں 30 مقامات پر ہمارے ایجنٹ موجود ہیں جو سپلیش کیش کو رقم میں تبدیل کرتے ہیں۔ زیادہ تر ایجنٹ دارالحکومت فری ٹاؤن میں موجود ہیں۔ لیکن اب سپلیش دوسرے بڑے شہروں بو اور ماکنی میں بھی پہنچ گیا ہے اور ہم آنے والے مہینوں میں اسے مزید توسیع دینے کے منصوبے پر عمل کررہے ہیں۔

موبائل فون کے ذریعے پیسے بھیجنے کی فیس کا انحصار اس کی مقدار پر ہے۔ آپ 16 سینٹ میں ڈیڑھ ڈالر اور چار ڈالر فیس کے ساتھ تین سو ڈالر بھیج  سکتے ہیں۔

سپلیش موبائل منی کا نیٹ ورک، سیرا لیونین بینک، گورانٹی ٹرسٹ بینک اور افری سیل اور زین موبائل فون نیٹ ورک کے اشتراک سے کام کررہا ہے۔

عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق سیرالیون میں صرف نو فی صد بالغ افراد کے بینک اکاؤنٹ ہیں۔ جبکہ ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 سے 20 لاکھ کے درمیان ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سیرا لیون میں موبائل فون کے ذریعے پیسے بھیجنے کا طریقہ اس سلسلے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے کیوں کہ فیس اور فاصلوں کے باعث اکثر لوگ بینکوں کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

وہ کہتے ہیں کہ عام ذرائع سے پیسے بھیجنا دشوار اور مہنگا کام ہے جب کہ ہم نے اسے آسان اور سستا بنا دیا ہے۔

ایک ایسے ملک میں جہاں لوگوں کی اوسط آمدنی تقریباً دوڈالر روزانہ ہے، اور جہاں سڑکوں کا نظام بہت کمزور ہے، سستے اور آسان طریقے سےپیسوں کی منتقلی سے لوگوں کی زندگیوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے اس نظام کے متعارف ہونے کے تین ہفتوں کے بعد سپلیش موبائل منی کے لیے رجسٹرڈ کرانے والوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی ہے۔