ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

سائنس و صحت RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

گوگل اپنا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم تیار کررہا ہے

شیئر کیجیئے

انٹرنیٹ کے سب سے معروف سرچ انجن کی مالک کمپنی گوگل کمپیوٹر مارکیٹ پر براہ راست کنٹرول حاصل کرنے لیے اپنا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم بنارہی ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ پر طویل عرصے سے  سافٹ ویئر  کی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کو  اجارہ داری حاصل ہے۔

گوگل نے یہ اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا ہے۔

کمپنی نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس کا سافٹ ویئر اس کے کروم انٹرنیٹ براؤز کی بنیاد پر ہوگا اور وہ 2010ء کے دوسرے نصف حصے میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا کمپیوٹر چلانے کا یہ نظام ابتدا میں نیٹ بک نامی سستے لیپ ٹاپس کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہناہے کہ نئے آپریٹنگ سسٹم کی نمایاں خصوصیات یہ ہوں گی کہ وہ برق رفتار ہوگا، زیادہ آسان ہوگا اور زیادہ محفوظ ہوگا۔

اس اقدام سے گوگل کا مقابلہ مائیکروسافٹ کے ساتھ مزید سخت ہوگیا ہے جس کے کمپیوٹر آپریٹنگ ونڈوز سسٹم  کے تحت اس وقت دنیا کے لگ بھگ 90 فی صد کمپیوٹر کام کررہے ہیں۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس