ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

سائنس و صحت RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ایڈز کی نئی ویکسین: خطرہ ایک تہائی کم ہو سکتا ہے

Scanning electron micrograph of HIV-1, colored green, budding from a cultured lymphocyte.

ایڈز کا وائرس انسانی مدافعتی خلیے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے

شیئر کیجیئے

امریکی اور تھائی ماہرین نے کہا ہے کہ ایڈز کی ایک تجرباتی ویکسین سے ایچ آئی وی ایڈز کا لگ بھگ ایک تہائی خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

 جمعرات کےر وز بنکاک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل جیروم کم نے کہا کہ اس ویکسین کے مناسب تجرباتی نتائج سامنے آنے سے اس ویکسین سے یہ توقعات بڑھ گئی ہیں کہ مستقبل میں عالمی طور پر موثر دوا تیار کی جا سکےگی۔ کم امریکہ کے ایچ آئی وی کے فوجی تحقیقی پروگرام سے منسلک ہیں۔

امریکہ اور تھائی لینڈ کے سرکاری محققین نے کہاہے کہ اس تجربے میں رضاکارانہ طور پر شامل ہونے والے 16 ہزار سے زیادہ تھائی مریضوں میں ویکسین کے استعمال کے بعد اس مرض کا خطرہ 31 فیصد کم ہو گیا۔

اقوام متحدہ کے ایڈز سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ہر روز 75 ہزار نئے لوگ ایچ آئی وی میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جب کہ  2007ء میں ایڈز سے بیس لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔