ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

سائنس و صحت RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

یورپ میں سوائن فلو سے بچاؤ کی ویکسین کی منظوری

شیئر کیجیئے


ادویات سے متعلق یورپی ادارے ای ایم ای اے نے ایچ ون این ون سوائن فلو کے لیے دو ویکسینوں کی منظوری دے دی ہے جو اب یورپ بھر میں استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی۔

ای ایم ای اے نے جمعے کے روز کہا کہ نووارٹس کمپنی کی فوسٹریا اور گلیکسو سمتھ کلائن کی پین ڈیمرکس کو مارکیٹ کے لیے لائسنس جاری کردیے جانے چاہئییں۔  ویکسینوں کی عام لوگوں کو فراہمی سے قبل یورپین کمیشن کو ان کی منظوری دینی ہوتی ہے۔

عالمی ادارہٴ صحت سوائن فلو کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے۔  ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس وائرس سے تین ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور دو ارب سے زیادہ افراد کو اس وبا سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

آسٹریلیا، چین، ہنگری اور امریکہ پہلے ہی اس مہلک بیماری سے بچاؤ کی ویکسینوں کے لیے لائسنس جاری کرچکے ہیں۔