ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 20 مارچ 2010
  • آج وی او اے پر

سائنس و صحت RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

کینیا میں دل کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو مفت علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والی تنظیم

شیئر کیجیئے


ڈاکٹروں کے ایک محتاط اندازے کے مطابق کینیا میں ہر سال  دس ہزار سے زیادہ بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔  جبکہ بہت سے غریب خاندانوں کے بچے وسائل کی کمی کے باعث اس مہلک بیماری کا مقابلہ نہیں کرپاتے۔  مگر پیٹر کماؤ ایک ایسی شخصیت ہیں، جنہوں نے اس مرض میں مبتلا غریب اور نادار افراد کے لیے مفت علاج کی فراہمی کو اپنی زندگی کا مقصد بنارکھاہے۔  وہ  کینیا میں ان بچوں اور نوجوانوں کی مدد کرتے ہیں جنہیں دل کا عارضہ لاحق ہو۔
کینیا کے دارالحکومت کے ماتر اسپتال میں دل کاآپریشن کرانے  والے  بچوں کے لیے  پیٹر کسی مہربان  فرشتے کی طرح ہیں۔  اسپتال کی انتظامیہ کا کہناہے کہ پیٹر ایسے  بچوں کے علاج کے لئے  انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں  جو دل کے نقائص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ۔  
 پیٹر کماؤ،  کینیا کی  ٹیک ہارٹ ایسوسی ایشن  کے سربراہ  ہیں۔  یہ تنظیم 1992 ء میں قائم ہوئی تھی۔  اس ادارے کے تحت کم آمدنی والے گھروں کے بچوں اور نوجوانوں کے دل کے امراض کا علاج کینیا،  بھارت،  اٹلی اور امریکہ میں کرایا جاتا ہے۔
کماؤ نے بیس برس قبل دل کے امراض میں مبتلا بچوں کی مدد کا بیڑہ اس وقت اٹھایا جب ان کی بیٹی میں  دل کے مرض  کی نشان دہی ہوئی۔  اس وقت کماؤ  ایک ٹور گائیڈ کے طورپر کام کرتے تھے اور انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو علاج کے لیے بھارت لے جائیں۔ 
وہ کہتے ہیں کہ جب وہ تھیٹر سے آئی سی یو اور پھر وارڈ منتقل ہوئی،  ہم مستقل باتیں کررہے تھے کیونکہ میں خوش تھا اور انڈین کمیونٹی کے ساتھ مل کر دعائیں مانگ رہا تھا۔  یہ سب مجھے بہت اچھا لگا۔  میں نے سوچا  کہ اب ہم گھر واپس جا رہے ہیں۔ 
 کماؤ کی بیٹی  کچھ عرصے بعد گردے کے سوزش میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلی گئی مگر کماؤ نے دوسرے  لوگوں کی مدد کا بیڑا اٹھایا۔
وہ کہتے ہیں کہ کینیاتا نیشنل اسپتال  کا ایک ڈاکٹر میرا اچھا دوست تھا۔  وہ مجھے اکثر کال کرکے کہتا کہ  میرے پاس ایک مریض ہے جسے دوسرے ملک میں سرجری کی ضرورت ہے کیا تم یہاں  آکر اس سے بات کرسکتے ہو؟  تو اس طرح میں مریضوں کے پاس جا کر ان سے باتیں کیا کرتا تھا۔ 
کماؤ نے اس طرح دل کے مریضوں کی مستقل مدد کرنے کے ارادے کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا۔ 
چار سال بعد کماؤ نے امریکہ سے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم کےماتر اسپتال کے دورے کو یقینی بنانے کےحوالے سے تگ و دو کی۔  جس کا مقصد غریب بچوں کے دل کی سرجری کرنا تھا۔  یہ ٹیم اب اس اسپتال  میں دل کے مرض میں مبتلا بچوں کی مدد کے کام کررہی ہے۔ 
پیٹر کماؤ کی تنظیم غریب افراد کو مفت ادویات بھی مہیا کرتی ہے۔  جو لوگ دوسرے شہروں یا علاقوں سے آتے ہیں وہ علاج مکمل ہونے تک ان کےگھر پر قیام کرتے ہیں۔
 1992 سے اب تک اس تنظیم نے 86 بچوں کے انتہائی پیچیدہ  آپریشن  کے لیے مدد فراہم کی ہے۔