ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

فلم نگر سے RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

’چرا لیا ہے دل تم نے میرا‘ زینت امان ایک بار پھر پرفارم کریں گی

شیئر کیجیئے

گزرے دور کے بالی وڈ کے خوب صورت چہروں میں شمار کیے جانے والے ناموں میں اداکارہ زینت امان کا نام قابل ذکر ہے۔ یوں تو زینت نے اپنے طویل کامیاب فلمی کیریر میں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں تاہم 1973ء میں ریلیز ہوئی سپرہٹ فلم ’یادوں کی بارات‘ میں زینت پر فلمایا گیا نغمہ ’چرا لیا ہے تم نے’ نے انہیں لاکھوں جواں دلوں کی دھڑکن بنا دیا تھا۔ آج 36 سال بعد زینت ایک بار پھر فلمی پردے پر اُسی نغمے کو فلم ’ڈون نو وائے نہ جانے کیوں’ کے لیے گائیں گی۔

فلمساز سنجے شرما کے مطابق 57 سالہ زینت فلم ’ڈون نو وائے ناجانے کیوں’ میں ایک سنگل گلیمرس ماں کا کردار کر رہی ہیں۔ جو اپنے شوہر سے الگ ہونے کے بعد گھر کو چلانے کی ذمےداری بخوبی نبھاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلم میں ’چرا لیا ہے تم نے’ نغمے کی عکس بندی کے لیے زینت کو ڈھلتی عمر کے اِس موڑ کئی کلو وزن کم کرنا پڑا۔

بالی وڈ کو ہرے راما ہرے کرشنا، روٹی کپڑا اور مکان، قربانی، اجنبی، چوری میرا کام، دوستانہ اور لاوارث جیسی فلمیں دینے والی زینت نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی روایتی گِھسے پیٹے کرداروں سے مختلف اور بولڈ رول اپنی فلموں میں کیے۔

70 اور 80 کے عشرے میں اپنی خوب صورت اداؤں اور لاجواب اسٹائل سے سنیمابینوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی زینت نے عارضی طور پر ایک صدی تک فلموں سے سنیاس لینے کے بعد فلم بھوپال ایکسپریس سے فلموں میں واپسی کی۔ 2000ء کے بعد زینت نے بوم، چوراہے اور اگلی اور پگلی جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

زینت امان نے 1985ء میں فلم ایکٹر مظہر خان سے شادی کی اور ماضی میں اُن کی ازواجی زندگی گھریلو تشدد کے سبب ہمیشہ سرخیوں میں رہی۔ 1998ء میں مظہر کے انتقال کے بعد سے زینت نے دوبارہ فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔