ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

فلم نگر سے RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

یش چوپڑا کے لیے ایشیا کے سب سے بڑے فلم ساز کا ایوارڈ

شیئر کیجیئے

ہندی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور فلم ساز یش چوپڑا کو بر صغیر کے سب سے بڑے فلمی میلے میں سال کے بہترین فلم ساز کے اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جی ہاں جنوبی کوریا میں آٹھ سے 16 اکتوبر کے درمیان منعقد ہونے والے پوسن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے منتظمین نے یش چوپڑا کو برصغیر کے بہترین فلم ساز کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پچھلی پانچ دہائیوں سے اپنی فلموں کے ذریعے بالی وڈ کو بین الاقوامی سطح پر منفرد پہچان دینے کے لیے یش چوپڑا کو برصفیر کے سنیما کی دنیا میں معتبر سمجھے جانے والے اِس ایوارڈ کے لیےچنا گیا ہے۔

’سلسلہ‘، ’کبھی کبھی‘، ’چاندنی‘ اور ’دل تو پاگل ہے‘ جیسی سپر ہٹ رومانی فلموں کے خالق یش چوپڑا کی چار فلموں کی نمائش پوسن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 76 سالہ یش چوپڑا ایک کامیاب ہدایت کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فلم ساز کا کردار بھی بخوبی نبھا رہے ہیں۔ یش راج فلمز پروڈکشن کمپنی اِس کی مثال ہے۔

اطلاعات کے مطابق اگلے ماہ پوسن شہر میں ہونے والے فلمی میلے میں یش چوپڑا کی سپر ہٹ فلمیں ’لمحے‘، ’دھوم2‘، ’نیویارک‘ اور ’رب نے بنادی جوڑی‘ سنیمابینوں کے سامنے نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ سری دیوی اور شاہ رخ خان کو سپر سٹار بنانے میں چوپڑا کی فلموں کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ 

اپنی فلموں میں ہمیشہ عورتوں کے کردار کو مرکزی حیثیت دینے والے یش چوپڑا کو دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اہم اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ ماضی میں فرانس، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی حکومت نے بھی یش چوپڑا کی فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی عزت افزائی کی ہے۔