اسرائیلی جنگی فلم لبنان نے ہفتے کے روز وینس فلمی میلے میں بتر ین فلم کے لیے گولڈن لائن ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس فلم کے ڈائرکٹر سیموئل ماؤز نے اس فلم کو ایک ٹینک کے اندر شوٹ کیا ہے تاکہ اس خوف کو فلمی پردے پر دکھایا جا سکے جس کا تجربہ انھیں 1982ءمیں جنگ کے دوران ایک نوجوان اسرائیلی فوجی کی حیثیت سے ہوا تھا۔
ماؤز انھی یادوں کے سبب شدید صدمے سے دوچار ہوئے اور انہیں اس فلم کو بنانے کے لیے جس حوصلے کی ضرورت اس کے لیے انںیم 25 برس لگے۔ حملے کے وقت وہ نوجوان تھے اور اسرائلیی فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
ماؤز نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام منسوب کرنا چاہتا ہوں جو میری طرح جنگ سے صحیح سلامت واپس لوٹے ہیں۔
ایرانی وڈیو آرٹسٹ شیریں نشاط نے ’وومن وڈ آؤٹ مین‘کی بہترین ہدایت کاری کے لیے سلور لائن ایوارڈ جیتا۔یہ فلم چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
ایوارڈ لیتے وقت انھوں نے ایرانی حکومت سے اپیل کی کہ وہ عوام کو وہ سب مہیا کرے جس کی انہیں ضرورت ہے، یعنی بنیادی انسانی حقوق، آزادی اور جمہوریت وغیرہ۔
امریکی اداکار کولن فرتھ نے فلم ’اے سنگل مین‘ میں اداکاری پر بہترین اداکار کا انعام حاصل کیا۔ جب کہ اٹلی کی کیسینا ریپوپورٹ بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ اٹلی ہی کہ یاسمین ٹرنکا نے بہترین نوجوان اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔